the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


امریکہ کے صدر براک اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی اور حج کی ادائیگی کرنے والوں حج کی مبارک باد دی ہے۔

جمعے کو 'وہائٹ ہاؤس' کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان  میں صدر نے کہا ہے کہ وہ اپنی اور اپنی اہلیہ مشیل اوباما کی جانب سے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کے تہوار اور حاجیوں کو حج کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ان لاکھوں افراد میں شامل ہے جو حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مکہ میں جمع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج کا اجتماع



دنیا کے چند بڑے اور متنوع اجتماعات میں سے ہے جس کےلیے تمام مسالک کے مسلمان دنیا بھر سے جمع ہوتے ہیں۔

صدر اوباما کے بقول حج ہمارے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ قبیلے، ذات، مسلک، نسل اور مذہب سے قطعِ نظر تمام انسان برابر ہیں۔

صدر اوباما نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ عید کے  موقع پر مسلمان غریب، بھوکے، بیمار، مظلوم اور مشکلات میں گھرے افراد  کی مدد کرکے دنیا کے لیے ایک مثال قائم کرتے ہیں۔

اپنے پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ حاجیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مختلف عقائد کے لوگوں نے امن کے لیے جو دعائیں کی ہیں، وہ سنی جائیں اور مقبول ہوں۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.